تعارف

مختصر تعارف


ناصر عباس نیر پاکستان کے ممتاز اردو نقاد اور افسانہ نگار ہیں۔ وہ ڈائریکٹر جنرل، اردو سائنس بورڈ، لاہور، اور پنجاب یونیورسٹی، لاہور میں اردو کے پروفیسر رہ چکے ہیں۔ وہ LUMS کے تحقیقی جریدے بنیاد کے ایڈیٹر ہیں۔ ان کی کتاب مابعد نوآبادیات: اردو کے تناظر میں (اکسفرڑ یونیورسٹی پریس، ۲۰۱۳) نے اردو ادب میں مابعد نوآبادیاتی مطالعہ کا آغاز کیا۔ ان کی کتاب اردو ادب کی تشکیل جدید (اکسفرڑ یونیورسٹی پریس، ۲۰۱۶) نے ۲۰۱۷ کے کراچی ادبی میلے میں بہترین اردو کتاب کا انعام، اور پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی جانب سے اردو نثر کے لیے بابائے اردو مولوی عبدالحق ایوارڈ ۲۰۱۶ جیتا ہے۔ ان کی کتاب، اس کو ایک شخص سمجھنا تو مناسب ہی نہیں (اکسفرڑ یونیورسٹی پریس، ۲۰۱۷) کو بہترین اردو کتاب کے لیے UBL ادبی انعام ۲۰۱۹ (نان فکشن) سے نوازا گیا۔ ان کی کتاب نظم کسے پڑھیں اردو میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے۔ ایک زمانہ ختم ہوا ہے ان کے افسانوں کا چوتھا مجموعہ ہے۔ جدیدیت اور نوآبادیات (اکسفرڑ یونیورسٹی پریس، ۲۰۲۱) میں، ناصر عباس نیر نے جدیدیت اور نوآبادیات کے درمیان پیچیدہ تعلق کو کھولا ہے۔ نئے نقاد کے نام خطوط ان کی حالیہ اشاعت ہے۔ وہ دی نیوز اور ڈان میں ادبی مسائل پر باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔